کراچی میں شجر کاری کیلئے روٹری کلب کی تقریب، طلباء و طالبات اور نابینا افراد شریک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شجر کاری کیلئے روٹری کلب کی تقریب، طلباء و طالبات اور نابینا افراد شریک
کراچی میں شجر کاری کیلئے روٹری کلب کی تقریب، طلباء و طالبات اور نابینا افراد شریک

کراچی میں شجر کاری کیلئے روٹری کلب نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں طلباء و طالبات اور خصوصی افراد شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق روٹری کلب کراچی ایونیو کی جانب سے طلبہ و طالبات کو شجر کاری مہم میں درخت اور پودے لگانے کے طریقوں پر تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں طلباء و طالبات  نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گلشن اقبال کے مقامی اسکول میں پودے لگائے۔

اس موقع پر  نابینا افراد نے پودے لگا کر عوام  کو پیغام دیا کہ کسی بھی نیک کام میں نابینا افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، عوام کو بھی آگے آنا چاہئے۔اس موقع پر روٹری کلب کراچی ایو نیو کے شیخ امتیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

روٹری کلب کراچی کے شیخ امتیاز نے کہا کہ شجر کاری کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کا کوئی حل نہیں جبکہ  زائد گرمی ، زائد سردی اور اضافی بارشوں نے مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے،صرف درخت ہی اس ماحول کو مثبت بنا سکتے ہیں۔ اس طرح کی تقریبات سے طلباء میں شجر کاری کا شعور اجاگر ہوتا ہے۔

شیخ امتیاز نے بتایا کہ شجرکاری مہم میں مونٹیسری سے انٹر جماعت تک کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جبکہ اس میں نابینا افراد بھی شریک ہیں۔روٹری کلب کی خاتون رکن ثروت نے بھی ایک پودا لگایا۔

خاتون رکن ثروت نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسکولوں اور کالجوں سمیت یونیورسٹی میں بھی یہ مہم چلائی ہے،روٹری کلب میں نابینا افراد کی نمائندگی کرنے والے سلمان احمد نے بتایا کہ نابینا افراد کسی سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ آپ دیکھیں گے کہ نابینا افراد یہاں زیادہ متحرک ہیں۔

 سلمان احمد نے کہا کہ روٹری کلب میں نابینا افرادکی بڑی تعداد موجود ہے اور ہماری ٹیم ہر کام میں حصہ لے کر یہ ثابت کرتی ہے کہ نابینا ہونا کوئی کمی نہیں ہے۔ہم زیادہ ذمہ داری سے کام کرتے ہیں اور ہر کام میں مکمل حصہ لے کر بینا افراد کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آپ آنکھوں والے ہو کر کیوں کسی بھی کام سے پریشان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام کو کرنا شروع کریں گے تو مکمل ہوگا ، یہ ہی میرا پیغام ہے کہ اپنے شہر اور ملک کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کیلئے روٹری کلب اور عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان یاد داشت پر دستخط

Related Posts