نئی دہلی:بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی فاسٹ بولر سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔
اس دوران بھارتی بولر جہاں نیوزی لینڈ کی اننگ کے آخری اوور میں رچن روندرا کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے وہیں اس دوران سراج آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہی بال لگنے کے سبب انگلی زخمی کربیٹھے۔
بعد ازاں محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں روہت کو مزاحیہ انداز میں سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر بولر نے مسکرا کر رد عمل دیا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی پرچم دیکھ کر برہم، قومی کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کی دھمکی