ماہرین نے میدانِ جنگ میں کار آمد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین نے میدانِ جنگ میں کار آمد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار کر لیا
ماہرین نے میدانِ جنگ میں کار آمد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار کر لیا

ماہرینِ روبوٹکس نے بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ ہر ایسی جگہ کار آمد ہے جہاں بارودی سرنگیں اموات کا باعث ہوں۔

دنیا بھر میں  غلطی سے بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہر سال 20 ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ تکنیکی طور پر بارودی سرنگوں کا سراغ لگانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامناسب نام والے گروپ سے دور رہیں، واٹس ایپ نے نمبر بلاک کرنا شروع کردئیے

میساچوسٹس یونیورسٹی کے ماہرینِ روبوٹکس نے بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو روور اور ڈرون کی مدد سے کام کرتا ہے۔

ماہرین نے روور میں ایک دھاتی ڈیٹیکٹر لگایا ہے جو بارودی سرنگ کی نشاندہی کرتا ہے لیکن بارودی سرنگ تباہ کرنے کے لیے ڈرون کی ضرورت پیش آتی ہے جسے روبوٹ کا ایک حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ڈرون کے ذریعے بارودی سرنگ کو تباہ کیا جاسکتا ہے تاکہ عام لوگوں کی جانیں جنگوں کے زمانے میں بارودی سرنگوں کے خوفناک حملوں سے محفوظ رہیں۔

روبوٹکس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کرنے والا روبوٹ بلا شبہ ایک مفید ایجاد ہے جسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا جنگ سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں، اکثر و بیشتر ایسے ہی لوگ جنگوں کے دوران تخلیق کی گئی بارودی سرنگوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ روبوٹ کی مدد سے ایسی شرحِ اموات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے پی ٹی اے سے  کہا کہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، قائمہ کمیٹی

Related Posts