اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام، علاقہ مکینوں نے نوجوان ڈاکو پکڑ لیا، اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام، علاقہ مکینوں نے نوجوان ڈاکو پکڑ لیا، اسلحہ برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام ہوگئی، علاقہ مکینوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک نوجوان ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سیکٹر جی 9 فور میں فیصل مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ ڈکیتی کی کوشش کے دوران شور شرابے پر موقعے سے فرار ہونے والے ڈکیت کو مارکیٹ کے دکانداروں اور اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا۔

پکڑے گئے ڈکیت کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فیصل مارکیٹ کے قریب ایک مکان میں واردات کی نیت سے گھسنے والے ڈکیتوں کو دیکھ کر اہلِ خانہ نے شور مچا دیا۔

ڈکیتی کی واردات ناکام ہوگئی اور نوجوان ڈکیت نے فرار ہونے کیلئے دوڑ لگا دی۔ شورشرابہ سن کر قریبی فیصل مارکیٹ کے دکانداروں اور اہلِ محلہ نے ڈکیت کا پیچھا کیا اور اسے جی نائن 4 کی گلی نمبر 87 کے آخری کونے پر جنگل ایریا سے پکڑ لیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ جی نائن 4 میں آئے روز کی وارداتوں سے عوام خوف میں مبتلا تھے۔ رواں برس متعدد چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں حساس ادارے نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو ہوائی جہاز سے آف لوڈ کروا کر گرفتار کر لیا۔

 قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا جو جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا مالک گرفتار

Related Posts