جوہر ٹاؤن بم دھماکہ، دہشت گردی میں استعمال کی گئی گاڑی کا مالک گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حساس ادارے نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو ہوائی جہاز سے آف لوڈ کروا کر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا جو جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ گزشتہ روز لگا لیا گیا تھا جس کے چھن جانے کی رپورٹ گوجرانوالہ کے ایک تھانے میں درج کرائی گئی۔ ڈکیتی کی واردات 11 سال قبل پیش آئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا نمبر ایل ای بی 9928 ہے جو حافظ آباد کے رہائشی شکیل کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ گاڑی چھن جانے کا مقدمہ شکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے مطابق گاڑی 29 نومبر کو پونے 10 بجے چھینی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

آج لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بم دھماکے پر تحقیقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئیں، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کر لیا جبکہ جائے وقوعہ سے لوہے کے ٹکڑے، بال بیرنگ اور گاڑی کے حصے اکٹھے کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں: جوہر ٹاؤن بم دھماکے پر کارروائی، مختلف شہروں میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

 

Related Posts