پی ایس ایل میں حیدر علی کی غلطی نے صہیب مقصود کو قومی کرکٹ ٹیم میں پہنچادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sohaib Maqsood has been reinstated in the national cricket team

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے، صہیب مقصود کو دوبارہ قومی ٹیم میں شمولیت کا موقع مل گیا۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل سے قبل دونوں مد مقابل ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ صہیب مقصود نے جیت لیا۔

پشاور زلمی کے حیدر علی کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر دورہ انگلستا ن کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوئے تو مدمقابل ملتان سلطان کے صہیب مقصود کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کو فائنل سے پہلے بڑا جھٹکا، حیدر علی اور عمید آصف میچ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

صہیب مقصوداب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدر علی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں۔

اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔صہیب مقصود اس سے قبل 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

Related Posts