کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، دن دہاڑے نوبیاہتا جوڑا گھر کی دہلیز پر لٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سفاک ڈاکوؤں نے دن دہاڑے نو بیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے 30 سکینڈ کے اندر دیدہ دلیری سے لوٹ مار کی، چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کے ساتھ گھر کے دروازے پر پہنچی تو پیچھے سے ڈکیت تعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔

کیا ٹک ٹاک پر پابندی لگنے والی ہے؟

گھر کی دہلیز پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نئی دلہن پر اسلحہ تان لیا اور جو کچھ بھی پاس ہے حوالہ کرنے کا حکم دیا۔

اس دوران اسلحے کے زور پر ملزمان نئے جوڑے سے موبائل فون، نقدی، دلہن کا پرس اور دیگر اہم سامان لوٹ کر آرام سے فرار ہوگئے، مسلح ڈکیت واردات کے بعد تیزی سے نکل گئے۔

سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہی ملزمان نے 3 دسمبر کو بھی گلشن جمال میں خاتون سے لوٹ مار کی تھی۔

Related Posts