دہلی میں شدید بارش سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہلی میں شدید بارش سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
دہلی میں شدید بارش سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

دہلی: بھارت میں ہفتہ کو آنے والے نئے اسپیل نے دہلی کو جل تھل کردیا، جس کے باعث سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے مزید تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دہلی کے محکمہ موسیات کے مطابق صبح 8.30 سے 11.30 بجے کے درمیان 21.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث دفاتر اور دیگر جگہوں پر جانے والے مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جنہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔

محکمہ موسمیات نے دن کے وقت عام طور پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی اوسط سے تین درجے کم ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts