پاکستان ریڈیو کا حصہ بننے والے آر جے خالد ملک اب ایک ویب ٹاک شو ” دی معیاری انٹرٹیمنٹ شو ” میں قسمت آزمائی کریں گے۔
وہ لوگ جو سٹی ایف ایم 98 پر صبح 7 بجے خالد ملک کے ‘دی بریک فاسٹ ‘ شو، ان کے لطیفوں، ان کی آواز کو یاد کرتے ہیں تو ان کے لیے ‘معیاری انٹرٹینمنٹ شو’ کافی اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔
سن 2000 کی دہائی میں پاکستانی ریڈیو کا اہم حصہ قرار دیے جانے والے آر جے خالد ملک اب ویب ٹاک شو میں قسمت آزمارہے ہیں۔ مذکورہ شو کا اعلان خالد ملک نے رواں ماہ کے اوائل میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔