ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے واجبات کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو وارننگ دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) چھ ماہ سے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی نادہندہ نکلی۔

سعودی اتھارٹی نے واجبات کی ادائی کیلئے حتمی وارننگ جاری کر دی، سردیوں میں فلائٹ کے شیڈول کو واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرواز کے دوران پائلٹ نے لڑکی کو پرو پوز کردیا، ویڈیو وائرل

وارننگ لیٹر کے مطابق پی آئی اے نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کے 82 لاکھ ریال ادا کرنے ہیں۔ قومی ایئرلائن کو واجبات ادا کرنے کیلئے 15 جولائی کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بروقت ادائیگی نہ کی گئی تو پی آئی اے کے ونٹر سلاٹ میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ پی آئی اے کو جدہ ایئرپورٹ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بھی وارننگ مل چکی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے واجبات کا ریمائنڈر دیا ہے۔

Related Posts