دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ  تقریباً 30 افراد کو لے کر جانے والی کشتی جنازے میں شرکت کرنے والوں کو لے کر جا رہی تھی۔

اوکاڑہ میں ملحو شیخاں کے مقام پر کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے اب تک 5 مردوں اور 3 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا

جائے حادثہ پر موجود ریسکیو ٹیمیں   اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت  ڈوبنے والے دیگر افراد کی لاشیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ابھی تک کشتی کے ملاح کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کشتی ڈوبنے پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور  ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کے نتیجے میں متاثرین کو  مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شہرِ قائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب دو روز قبل  ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی جہاں فائر بریگیڈ کی  گاڑیاں بر وقت پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: شہرِ قائد کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، متاثرین کو مالی نقصان کا سامنا

Related Posts