راولپنڈی میں بڑھتی مہنگائی پرعوام کا پارہ ہائی ،شہریوں کی حکومت کو دہائیاں 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inflation

راولپنڈی : ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی نے عوام کا پارہ ہائی کر دیا،آٹا ، چینی، گھی دالیں عوام کی پہنچ سے دور، مرغی کا گوشت غریب کیلئے خواب بن گیا، شہری حکومت کو دہائیاں دینے لگے۔

مہنگائی کے اس طوفان سے متعلق شہریوں کا کہنا ہےموجودہ حکومت عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکی،ایک طرف حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے ہیں تو دوسری جانب ملک میں کمر توڑ مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ایلومینیم و گلاس مینو فیکچرزنے قیمتوں میں 33فیصد اضافہ کردیا،اسلم خان

عوام کا کہنا ہے کہ گھی کی قیمت گذشتہ چند ماہ میں 800 سے بڑھ کر 1550روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح دال ماش 270،چینی 100 سے لیکر 110 روپے،مرغی کا گوشت 360روپے اور دیگر اشیائے خوردونوش من مانے نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن حکومت آج بھی سب اچھے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Related Posts