لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے بیٹی کے سامنے خاتون کی عزت لوٹ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman raped during robbery bid in Faisalabad

لاہور: ایل ڈی اے ایونیو کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے رات گئے مبینہ طور پر ایک خاتون سے اس کی بیٹی کے سامنے زیادتی کردی،تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے رکشہ قبضے میں لے لیا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گااورمتاثرین کو انصاف دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تھانہ چوہنگ اور تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کے ساتھ اس کی بیٹی کے سامنے زیادتی کی، ذرائع کے مطابق وہاڑی کی 35 سالہ رہائشی خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور کے علاقے صدر کینٹ جانے کیلئے رکشہ میں سوار ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور 35 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کو گھماتارہا اور انہیں ایل ڈی اے ایونیو کے اندر لے گیا جہاں  رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر رات کے اندھیرے میں خاتون کو اسکی بیٹی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے خاتون سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

Related Posts