پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی

لندن: انگلینڈ کی بی ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر سامنے آگئی، پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

انگلش ٹیم میں پاکستان کے خلاف و ن ڈے سیریز سے قبل سیلف آئسولیشن میں جانے والے 9 اہم کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے سیریز سے قبل سیلف آئسولیشن میں جانے والے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت اوئن مورگن نے سنبھال لی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیئر اسٹو، جیک بال، ٹوم بنٹن، جوز بٹلر، ٹوم کورن، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ٹرینٹ برج میں ہوگا۔یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی،کوچ، سلیکشن کمیٹی کے علاوہ دیگر سینئر اسٹاف بھی شدید تنقید کی زد میں ہے۔جبکہ کرکٹ کے شائقین بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا،شاہد آفریدی

Related Posts