ڈیفنس پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار،مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار،مقدمات درج
ڈیفنس پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار،مقدمات درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ڈیفنس پولیس نے مختلف کاررروائیوں کے دوران بڑی بسیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کرنے اورکے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے کاپر چوری کرنے والے ملزم سمیت 8جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کلفٹن کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس نے انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ایریا قیوم آباد کراچی میں ٹھیلہ،پتھارا اور بڑی بسیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے4افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے افراد میں محمد بلاول ولد رسول بخش،سرفراز ولد محمد اعظم خان،محمد اعجاز ولد محمد مراد اور مظہراقبال ولد محمد بخش شامل ہیں، مقدمہ نمبر 591/2021درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری کارروائی میں کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے کاپر چوری کرنے والا ملزم کامران ولد لال محمد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے قبضے سے کاپر برآمد ہوا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 587/2021درج کرلیا گیا ہے۔

ادھر شارع عام پر قمار بازی کرنے والے آصف منظور ولد محمد تقی اور محمد اختر ولد محمد اکبرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلات قمار بازی، تاش کے پتے اور داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 590/2021درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔

Related Posts