فواد اور صنم سعید کی سیریز برزخ کا پوسٹر سامنے آنے پر ماہرہ خان کا ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار فواد خان اور صنم سعید کی سیریز برزخ کا پوسٹر سامنے آنے پر ماہرہ خان کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے فواد خان اور صنم سعید کی سیریز برزخ کے پوسٹر کی تعریف کی ہے۔ قبل ازیں فواد خان نے اپنی سیریز برزخ کا پوسٹر شیئر کرنے کیلئے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 17برس مکمل ہو گئے

معروف اداکار فواد خان نے اپنی سیریز کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ برزخ آپ کو ایک ایسی سرزمین میں خوش آمدید کہتی ہے جہاں محبت اور زندگی اپنے نئے معانی تلاش کریں گے۔

مداحوں نے فواد خان کی جانب سے برزخ کا پوسٹر شیئر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ متعدد مداحوں کی جانب سے فواد خان کی نئی سیریز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار سامنے آیا۔ بعض نے کہا کہ ہم سیریز کا انتظار کریں گے۔

قبل ازیں ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کے جوہر رکھانے والے صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی نئی سیریز برزخ کیلئے ایک بار پھر یکجا ہوئی ہے۔

نئی سیریز برزخ زندگی گلزار ہے کے کم و بیش 8 سال بعد سامنے آنے والی ہے۔ اداکارہ صنم سعید نے بھی بزرخ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فواد خان کے الفاظ دہرائے جس پر ماہرہ خان کا ردِ عمل سامنے آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

اداکارہ ماہرہ خان نے صنم سعید کی جانب سے پوسٹ کیے گئے پوسٹر پر ردِ عمل دیتے ہوئے اس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

دیگر ساتھی فنکاروں نے بھی فواد خان اور صنم سعید کی نئی سیریز برزخ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور پوسٹر کیلئے پسندیدگی ظاہر کی جن میں اداکارہ زارا نور عباس اور حریم فاروق شامل ہیں۔

Related Posts