ترسیلات زر و برآمدات کم، خسارہ بڑھ گیا، معاشی رپورٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وزارت خزانہ نے رواں مالی سال اپریل کی معاشی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اخراجات، مالیاتی خسارہ میں اضافہ، ترسیلات زر، برآمدات، سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

رپورٹ میں رواں مالی سال جولائی تا مارچ معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ ترسیلات زر میں 10.8 فیصد کم ہوکر 20.5 ارب ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران برآمدات 11 فیصد کم ہو کر 21.1 ارب ڈالر رہی اور مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھ کر 2392 ارب روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کا شاہ محمود کو فون، پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر اظہار افسوس

وزرات خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ مالیاتی خسارہ 2273 ارب روپے تھا، جولائی سے مارچ سالانہ ترقیاتی فنڈز 31 فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 287 ارب خرچ ہوئے جبکہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ بیرونی سرمایہ کاری میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 16.57 ارب ڈالر تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد رہی اور رواں مالی سال ابھی تک درآمدات کا حجم 21 فیصد کمی کے ساتھ 41.5 ارب ڈالر رہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق  رواں مالی سال جولائی مارچ مہنگائی قابو سے باہر رہی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 21 فیصد کرنے کا فائدہ نہ مل سکا جبکہ افراط زر کی شرح 35.4 فیصد تک جا پہنچی اور گزشتہ سال اپریل کے آخر تک یہ شرح 31.5 پر تھی، اشیائے ضروریہ کی قیمتٰ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد بڑھ گئیں۔

Related Posts