دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر شاداب خان کی عوام سے درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر شاداب خان کی عوام سے درخواست
دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر شاداب خان کی عوام سے درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر شاداب خان نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عوام سے درخواست کی ہے کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپنر شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آا ہے۔ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے اللہ تعالیٰ ہر شخص کو محفوظ رکھے، میں ہر ایک کی سلامتی کی دعا کرر ہا ہوں۔ عوام وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دورۂ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل 3 پاکستانی کھلاڑی کورونا میں مبتلاہوگئے ، پی سی بی نے 3 کرکٹرز حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز  کہا گیا کہ ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں جبکہ ان تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا۔ رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ تینوں کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورۂ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل 3پاکستانی کھلاڑی کورونا میں مبتلا

Related Posts