سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے بتایاکہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف و ریسکیو امداد فراہم کرنے اور انکی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1174 راشن پیک، 13200 پانڈ بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی سمیت پی اے ایف ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔

Related Posts