سانحہ تیزگام: میری والدہ اور بھائی زندہ ہیں۔رشتہ دار نے میتیں لینے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ تیزگام: میری والدہ اور بھائی زندہ ہیں۔رشتہ دار نے میتیں لینے سے انکار کردیا
سانحہ تیزگام: میری والدہ اور بھائی زندہ ہیں۔رشتہ دار نے میتیں لینے سے انکار کردیا

سانحہ تیز گام میں جل جانے والے افراد میں سے 2 کی میتوں کو وصول کرنے سے ورثاء نے انکار کردیا  جس کے بعد میتوں کو لاوارث قرار دے کر انہیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

سندھ کے شہر سانگھڑ میں ورثاء کے لاشوں کو وصول کرنے سے انکار کی وجہ دریافت کرنے پر ایک شخص نے بتایا کہ جن لوگوں کی میتیں آپ ہمیں دے رہے ہیں، وہ ہماری نہیں ہوسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان اور بھارت میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری

ماں اور بیٹے کی میتیں وصول کرنے سے انکار کرنے والے بیٹے نے انتظامیہ کو بتایا کہ میری والدہ اور بھائی شور کوٹ میں موجود ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

انتظامیہ نے رشتہ داروں کو آگاہ کیا کہ میتوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی انہیں آپ تک پہنچانے آئے ہیں، تاہم رشتہ داروں کی طرف سے مسلسل انکار پر لاشوں کو مقامی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تیز گام ٹرین حادثے کے دوران فرائض میں غفلت برتنے والے پاکستان ریلوے کے 6 افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ معطلی کا فیصلہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی ابتدائی تحقیقات میں کیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے 6 افسران  جنہیں تیز گام ٹرین حادثے کے دوران غفلت کا مرتکب پایا گیا  ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: ٹرین آتشزدگی: فرائض میں غفلت برتنے پر پاکستان ریلوے کے 6 افسران معطل

Related Posts