ریحام خان کی فیاض الحسن پر تشدد کی مذمت ، تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan made an important claim regarding mini budget

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعے میں صوبائی وزیر فیاض الحسن پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، اس کی مذمت کرتی ہوں۔

وزیر اعظم کے خلاف کتاب لکھنے والی ریحام خان نے فیاض الحسن سمیت دیگر وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء کو خود اپنی حیثیت اور عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہونا چاہئے۔

ریحام خان نے کہا کہ عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے میں وزراء ہیرو بننے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے۔ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بنے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور واقعے کے حوالے سے ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ آج لاہور میں دل کو دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایک مکمل انارکی کی حالیہ لہر نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے اسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

Related Posts