نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی
نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز کو عمران کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کیساتھ مل کر پی ٹی آئی کیخلاف سازش رچائی، عمران خان

مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے جن سے مریم نواز خطاب کریں گی،  ورکرز کنونشنز کے لیے پارٹی کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔

Related Posts