والد اپنی ہی 2 بیٹیوں کے لیے جنسی درندہ بن گیا، ایک سال تک زیادتی کرتا رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man held for allegedly raping five-year-old girl

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جنسی درندہ اپنی 2  جواں سال بیٹیوں کو سال بھر عصمت دری کا نشانہ بناتا رہا اور بیوی پر بھی تشدد کرتا رہا جس کے خلاف کورال پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حوا کی بیٹیاں ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو گئیں اور انصاف کے حصول کے لیے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں متاثرہ خاتون مسماۃ جمیلہ زوجہ جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا کہ میں ضلع صوابی کی رہائشی ہوں۔ عرصہ 4 سال سے اپنے خاوند جہانزیب اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی ہوں۔

درخواست گزار جمیلہ نامی خاتون نے کہا کہ 10 جنوری کو میں اپنی 15 سالہ بیٹی اور خاوند کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔ بڑا 18 سالہ بیٹا کام پر گیا ہوا تھا اور بچے سجاد شہزاد اور صبا اسکول گئے ہوئے تھے۔

مقدمے کے لیے دی گئی درخواست کے مطابق درخواست گزار خاتون ایک کام کے سلسلے میں اپنے والد ہاشم کے گھر ارسلان ٹاؤن کے علاقے میں چلی گئی اور 3 بجے سہ پہر کے وقت واپس آئی۔

واپسی کے بعد بیٹی عظمیٰ نے اسے بتایا کہ والد نے 10 بجے دن کے وقت اپنے کمرے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بیٹی نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے عرصے سے والد مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

عظمیٰ کے مطابق ملزم اپنی بڑی بیٹی سے بھی گزشتہ ایک سال سے جنسی زیادتی کر رہا ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور اسے جنسی زیادتی کرنے والا والد اپنے ساتھ صوابی لے گیا۔

تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق جمیلہ نامی خاتون نے اس بارے میں شوہر سے سوال کیا جس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ بچیوں کا والد اپنی بیٹیوں کی شادی کسی جگہ نہیں ہونے دیتا۔

تھانہ کورال پولیس نے شکایت پر  ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ نمبر 23/2020 بجرم دفعہ 376 ت پ درج کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکیوں کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ معاشرے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے راہروی اور حکمرانوں کی نااہلی اور قومی معاملات بالخصوص جرائم کے حوالے سے ناکامی کا ثبوت ہے۔ 

Related Posts