بلیوورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کیلئے آر ڈی اے نے نیب کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RDA Write a letter to NAB for action against Blue World Housing Society

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیوورلڈ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔

چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے نیب کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلیوورلڈ ایک غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم ہے اور یہ لوگوں کے ساتھ بہت بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کر رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے رواں سال میں متعدد بار اس غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف آپریشن کیے جس میں ان کے سائٹ آفس کو سیل کرنے سمیت جاری غیر قانونی کاموں کو روکا گیا اور ان کی طرف سے لگائے گئے تشہیری بینرز اور بل بورڈز کو اتارا گیا جبکہ مختلف اوقات میں عام شہریوں کو ان کے فراڈ سے بچانے کے لیے پریس ریلیزز جاری کی گئیںاور آئندہ بھی عام شہریوں کو ان بدعنوان عناصر سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔

چیئرمین آر ڈی اے نے نیب کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ انہوں نے نہ صرف غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی بکنگ کی بلکہ انہوں نے اپنی اصلی ملکیتی زمین کے مقابلے میں بہت بڑی تعداد میں پلاٹ فروخت کر دیے ہیں۔

لاہور میں بھی اسی طرز کی متعدد اسکیمیں چل رہی تھی اور بعد میں شہریوں کے مفادات کو بچانے کے لیے نیب کو قدم اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عطائی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کرکے خاتون کو ماردیا، پولیس ساز باز کرکے خاموش

اب یہاں بھی وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے سادہ لوگ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کو لٹنے سے بچانے کے لیے اس غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مداخلت کرے اور تحقیقات کرے۔

Related Posts