راولپنڈی : خوف کی علامت سمجھا جانے والا مفرور قاتل عربی سلطان بیٹے سمیت گرفتار ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ گوجر خان کی حدود سنگنی رجام میں ملزم عربی سلطان نے اپنے بیٹے منصور سلطان اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازعے پر شوکت کو قتل کر دیا تھا ۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی بشارت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ قتل کرنے کے بعد ملزم روپوش ہو چکا تھا اور ملزم نے باقاعدہ اپنا گرو پ بنایا ہوا تھااورپورے علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا ۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف جگہ پر چھاپے مارے لیکن پولیس کو کامیابی حاصل نہ ہوئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی گئی۔
مزید پڑھیں:پشاور پولیس اسٹیٹ بن گیا، ذہنی مریض نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کردیا