راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہے جس کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے ساڑھے 9 کلو کے قریب چرس برآمد کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

تربت سے بی ایل اے مجید بریگیڈ کی خاتون دہشت گرد گرفتار

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بنی، تھانہ گنجمنڈی اور جاتلی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

 ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے راولپنڈی پولیس موت کے سوداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔

وسیم ریاض خان کے مطابق بنی پولیس نے ملزم محمد علی عرف فٹبالر سے ساڑھے 5 کلو گرام جبکہ گنجمنڈی پولیس نے ملزم منظم ارشد سے 1 کلو 3 گرام چرس برآمد کی۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزم احسان وحید سے 1 کلو 250 گرام چرس جبکہ ملزم فیضان سے 300 گرام چرس برآمد کی۔ جاتلی پولیس کو ملزم فرحت کے قبضے سے 1 کلو 60گرام چرس ملی۔

Related Posts