راولپنڈی سے پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور چوری میں ملوث مانی گینگ کے سرغنہ کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے سرغنہ کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اور 12 چوری شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کیے۔
کراچی سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار
ائرپورٹ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری شدہ 12موٹرسائیکل، چھینےگئے 03 موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے اوراسلحہ برآمد۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہےجسےیقینی بنایا جائے گا، SP پوٹھوہار pic.twitter.com/9MLD2yRTpV
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 27, 2023
ائیرپورٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 3 موٹر سائیکلز ، چوری کی گئی رقم 1 لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔
سٹی پولیس آفیسر سیّد غالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے نمازِ تراویح کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران اور جوان مستعد ہیں اور ڈیوٹی سرانجام دی جارہی ہے۔
سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے نماز تراویح کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران و جوان الرٹ ڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیس ڈیوٹیز چیک اوربریف کر رہے ھیں۔ pic.twitter.com/LXS67yN2o1
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 26, 2023
خیال رہے کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔ پنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیس ڈیوٹیز کے دوران چیکنگ اور بریفنگ دے رہے ہیں۔