کراچی: راولپنڈی کی پِچ کو آئی سی سی کی جانب سے ایوریج سے بھی کم ریٹنگ ملی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے 2 منفی پوائنٹس دے دیئے۔
آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو 2 منفی پوائنٹس دیئے گئے ہیں، اگر منفی پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی تو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک سال تک کسی بھی بین الااقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔
انگلینڈ کیخلاف اچھا اختتام نہ دے سکے، اس لیے ہاتھ میں آیا میچ ہار گئے۔بابر اعظم
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ کو ‘شرمناک’ قرار دیا تھا جبکہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا۔
آئی سی سی امپائر پائکرافٹ نے منگل کو اپنے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچ اوسط درجے سے کم تھی، جس میں بالرز کیلئے کوئی مدد نہیں تھی، جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے اسکور کیا اور دونوں اطراف نے زبردست مجموعے بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں انگلینڈ نے باآسانی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔