قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر راشد لطیف نے قومی وقار بیچنے والوں کے ناموں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو راشد لطیف نے قومی وقار کا سودا کرنے والوں سے متعلق اہم انکشاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے بتایا کہ وہ اپنی آٹوبائیوگرافی (سوانح عمری) پر کام کررہے ہیں جس میں 90 کی دہائی میں ہوئے میچ فسکنگ کے معاملات بھی سامنے لائیں گے۔
مایہ ناز وکٹ کیپر نے کہا کہ اپنی سوانح عمری میں یہ بھی بتائے گے کہ کون کون سا کرکٹر میچ فکس کرکے قومی وقار کا سودا کرتا رہے ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا اپنی آٹوبائیوگرافی میں وہ اس کپتان کا نام بھی بتائیں گے جس نے صدر مملکت کو معافی کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔
یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے ایک بہترین وکٹ کیپر نے میچ فکسنگ کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
واضح رہے کہ راشد لطیف نے پاکستانی ٹیم کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کو میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنے قوانین اور قواعد کو از سر نو ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے۔