رینجرز نے کراچی میں بند گودام سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست
کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع ایک بند گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، جو ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔

ترجمان سندھ رینجر نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 3 سیون ایم ایم رائفل، 3 ایٹ ایم ایم رائفل، ٹرپل ٹو رائفل، 6 ریپیٹرز، 10پسٹلز، 1 ریوالوراور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، اسلحہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر، دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، رینجرز کی حالیہ کارروائی کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں کی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک، 1479گرفتار

ترجمان رینجرز نے کہا کہ رینجرز نے نیوکراچی میں گورام پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، مذکورہ اسلحہ متحدہ قومی موؤمنٹ (لندن) کے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائی میں اسلحہ استعمال کیا جاسکتا تھا۔ برآمد اسلحے میں 7 کلاشنکوف، چار سیون ایم ایم رائفل، چھ رپیٹر شامل ہیں جبکہ اہلکاروں نے 7 پستول، تین نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

Related Posts