لانڈھی الفتح گراؤنڈ سے گلا کٹی لاش برآمد ہونے کے 2 روز بعد قاتل گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانڈھی الفتح گراؤنڈ سے گلا کٹی لاش برآمد ہونے کے 2 روز بعد قاتل گرفتار
لانڈھی الفتح گراؤنڈ سے گلا کٹی لاش برآمد ہونے کے 2 روز بعد قاتل گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے لانڈھی الفتح گراؤنڈ سے ملنے والی گلا اور ہاتھ پاؤں کٹی لاش ملنے کے 2روز بعد ہی رینجر نے اس کے  قاتلوں کو  گرفتار کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مقتول اور قاتل مسلح اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔بعض ذرائع کے مطابق یہ گروہ لانڈھی میں کئی وارداتیں کر چکا ہے جبکہ بعض ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی لوگ مزاحمت کے دوران گولی لگنے سے ہلاک بھی ہوئے تھے۔

پاکستان رینجرز نے اس حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق تین روز قبل (9 مارچ) کو کراچی لانڈھی کے علاقے الفتح گراؤنڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کا گلا اور ہاتھوں کی کلائیوں کی رگیں کاٹ کر قتل کر دیا گیاتھا۔

رینجرز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لاش کی شناخت دانش عرف وصی ولد وہاب الدین کے نام سے کی جس کی عمر 22 سال تھی اور مقتول لانڈھی کا رہائشی تھا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے تکنیکی مانیٹرنگ اور شواہد کی روشنی میں لانڈھی کے علاقے زمان آباد سے ملزمان محمد فہیم عرف شوٹر، شاویز اور سمیع الدین کو 24 گھنٹے کے اند ر گرفتا ر کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پیسوں کے تنازعے کی بناء پر مقتول دانش عرف وصی کو بہانے سے بلایا اورجائے واردات پر لے جا کر قتل کر دیا۔

ملزمان کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر دیں۔رینجرز نے نام صیغۂ راز میں رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

Related Posts