رینجرز اور اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز اور اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
رینجرز اور اے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: رینجرز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اوراینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی۔

مشترکہ کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان صدام حسین اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 174کلو سے زائدمنشیات برآمد کر لی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچ کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے

رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts