معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا جس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے ویلنٹائن ڈے پر نوئیڈا میں ایک لائیو پروگرام کے دوران اپنی شریکِ حیات عالیہ بھٹ اور بیٹی راہا کے نام پیار بھرا پیغام ارسال کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
میں اپنی فیورٹ ہوں۔ ویلنٹائن ڈے پرکرینا کپور کا ڈائیلاگ
منگل کے روز رنبیر کپور معروف بھارتی موسیقار پریتم کے ہمراہ اپنی رومانوی کامیڈی فلم تو جھوٹی میں مکار کی تشہیر کیلئے ایک یونیورسٹی میں کنسرٹ میں شریک ہوئے۔
اپنے تشہیری پروگرام میں رنبیر کپور نے متعدد گیتوں پر پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے ، تاہم تقریب کا سب سے اچھا حصہ رنبیر کی طرف سے عالیہ اور راہا کو ویلنٹائن ڈے کا پیغام دینا تھا۔
اسٹیج پر کھڑے ہو کر رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگوں کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔ میں اپنی 2 عزیز ہستیوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دینا چاہوں گا۔ میری بیوی عالیہ اور خوبصورت بیٹی راہا۔
اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ اور بیٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں تم دونوں لڑکیوں سے پیار کرتا ہوں اور مجھے تمہاری یاد آتی ہے جسے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداحوں نے خوب سراہا۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات ارسال کرکے رنبیر کپور کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے رنبیر کپور کے پیغام کی کھل کر تعریف کی۔ راہا کی پیدائش گزشتہ برس 6نومبر کو ہوئی تھی۔