عمران خان دور کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ
انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان دور کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے دوسروں پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے دور میں مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ہم انتہائی نامساعد حالات میں ملک سنبھال رہے ہیں۔ مشکلات پر جلد قابو پائیں گے۔ عوام سازشی فتنوں کی سیاست دفن کریں۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے سازش کے تحت عمران خان لائے گئے۔ فتنے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا جو ایسا معاہدہ تھا کہ اگر پورا نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا تھا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو عوام کی کمر مہنگائی سے ٹوٹتی ہے۔ ساری زندگی عمران خان نے کسی کی کوئی عزت نہیں کی، نہ ان کی اپنی کوئی عزت تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔ ہیروئن سمیت سارے نشے وہ کریں اور مقدمہ مجھ پر درج کرادیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کے غلط فیصلوں کے باعث مہنگائی بڑھی۔ 

 

Related Posts