امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام پر چاقو سے حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک: امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے، چاقو حملے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پوپ فرانسس کا اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اظہار تشویش

اسی طرح کا ایک اور واقعہ کینیڈا کے شہر مارکھم میں بھی پیش آیا جہاں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

Related Posts