مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء شریک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء شریک
مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء شریک

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مظلوم کشمیریوں سے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیری قوم سے یومِ استحصال کے موقعے پر اظہارِیکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی میں وفاقی وزراء، کابینہ ممبران، پی ٹی آئی عہدیداران، سیاسی رہنما اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

A rally was taken out at the foreign office led by Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi. Source: APP/Radio Pakistan.

اس موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور کشمیری عوام بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں جس کے تحت مودی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی۔

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسئلۂ کشمیر اور حقِ خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیری قوم کا ساتھ دیتا رہے گا۔ ریلی سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا اور عوام کا لہو گرمایا۔

خطاب کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کو بھارت کے پنجۂ استبداد سے چھڑانے کیلئے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت کی سازشوں کے باوجود پاکستان کشمیریوں کو آزاد کرا کر رہے گا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت  کشمیریوں کے جذبۂ آزادی سے نہیں بلکہ آگ سے کھیل رہا ہے جس نے خطے کا امن و استحکام تباہ و برباد کردیا ہے۔ عالمی برادری کو بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور شرپسندی کا نوٹس لینا ہوگا۔

کشمیری قوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی و یکطرفہ فیصلے واپس نہیں لیتا، پاکستان بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے، تمام تر ظلم و جبر کے باوجود کشمیری قوم آزادی کا جھنڈا تھامے ہوئے ہے جن کے حوصلے بلند ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی گواہ ہے کہ کشمیریوں کی آوازیں دبائی نہیں جاسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔وزیراعظم

Related Posts