اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بعض شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان اور بارش ہوئی۔ صدر، لکی اسٹار، گرو مندر اور جناح برج کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ متعدد علاقوں میں آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل کردی گئی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار

نیو کراچی، نارتھ کراچی، عزیز آباد، ایف بی ایریا اور کریم آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔ ایک گھنٹے بعد برقی رو کا سلسلہ بحال کردیا گیا۔ بہاولپور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

سلانوالی، پیر والا، جلال پور، علی پور اور اوچ شریف، بورے والا، نور پور تھل، بھکر اور ملتان میں بھی بادل برسے۔ متعدد علاقوں میں واپڈا نے بجلی کی سپلائی معطل کردی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

شب قدر اور شانگلا میں بارش جبکہ پارا چنار میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی دیکھی گئی۔ پہاڑی علاقوں میں ہلکی پھلکی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ اسلام آباد میں بھی بارش کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔

 

Related Posts