ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس، پاکستان ریلوے نے یکم نومبرسے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں پانچ نومبرسے 5 فیصد اور مسافر ٹرینوں کے کرائے میں یکم نومبر سے10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت ریلوے نے مسافروں پر بوجھ کم رکھنے کے لیے کرائے میں کم اضافہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن اضافہ کیلئے سمری وزارت ریلوے بھجوائی تھی۔ سمری میں مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے نے دو سال قبل جولائی 2019 میں مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 8.5 فیصد اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

آخری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کے بعد ڈیزل قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے

Related Posts