محکمہ ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا جبکہ اس اہم موقعے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے متعلقہ افسران کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
محکمہ ریلوے کراچی ڈویژن کے افسران نے 1000 سے زائد کارگو ویگن لوڈ کرنے کا غیر معمولی ہدف 14 ماہ کے مختصر عرصے میں حاصل کیا جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سربراہی میں کام کرنے والی اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال
ریلوے حکام کے مطابق غیر معمولی ہدف کا حصول وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے کارگو سروس کو توسیع دینے کے ویژن کے عین مطابق ہے جبکہ ریلوے افسران کی کارگو ٹرینیں چلانے کے سلسلے میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، ہم نہیں چاہتے کہ مولویوں کو ڈینگی ہو، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
کراچی میں پاک این ایل سی ایکسپریس ٹرین کے افتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور عمران خان کو کہا ہے اگلے الیکشن میں ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت ہو گی، ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے۔
مزید پڑھیں: مولاناسےمعاملات طے ہیں،لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔ شیخ رشید