لاہور: ریلوے پولیس نے لاہور میں 5 لاکھ روپے مالیت کے سونے سے بھرا گمشدہ بیگ اس کے مالک کو واپس کر دیا۔
تیزگام ایکسپریس میں سوار کراچی سے لاہور جانے والے ایک مسافر نے لاہور ریلوے اسٹیشن پرغلطی سے اپنا بیگ ٹرین میں چھوڑ دیا۔
جب عمر مسکین کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ریلوے پولیس ہیلپ ڈیسک اسٹیشن کو سامان گم ہونے کی اطلاع دی۔
ریلوے پولیس نے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس میں موجود مواد کی شناخت کے لیے اس کا اچھی طرح سے معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں:کاشانہ جنسی اسکینڈل، سابق سپرنٹنڈنٹ کا عمران خان کی حکومت پر جنسی استحصال کا الزام
ریلوے پولیس بیگ کے اندر سے ملنے والی اسکول کی کتابوں کے ذریعے بیگ کے اصل مالک کا پتہ لگانے کے لیے نکل پڑی اور اسے مذکورہ واپس پہنچادیا۔