مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World’s Largest Umbrella To Be Installed in Masjid Al Haram

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے صحن اور چھت پر دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کردی جائے گی۔ سعودی حکام کے مطابق اس پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد حاجیوں اور عمرہ زائرین کو شدید دھوپ اور گرمی سے بچانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں اس چھتری تلے ہزاروں افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔

مسجد الحرام کے صحن میں نصب کی جانے والی اس چھتری کی انچائی 45 میٹر جبکہ چوڑائی 2400 اسکوائر فٹ ہوگی اوراس کا وزن 16 ٹن ہوگا۔

سعودی حکام کے مطابق حجاج اور عمرہ زائرین کو دھوپ، گرمی اور بارش سے محفوظ رکھنے کیلئے اس سائز کی مزیدآٹھ چھتریاں بھی مسجد الحرام کے دیگر کونوں میں بھی نصب کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 54 کے قریب دیگرچھوٹی چھتریاں بھی مسجدالحرام کے صحن اور دیگر کونوں میں نصب کی جائیں گی اوران تمام چھتریوں سے مسجدالحرام کے انیس ہزار دو سو میٹر اسکوائر جگہ کو دھوپ اور گرمی سے محفوظ بنایا جائیگا۔

اس حوالے سے چھتریاں بنانے والی کمپنی کو سعودی حکومت نے پابند کیا ہے کہ چھتری کا ڈیزائن صرف مسجدالحرام کے لیے کرے گی اور جرمنی سے بلائے گئے ماہرین کی نگرانی میں یہ چھتریاں مسجدالحرام میں نصب کی جائیں گی جبکہ چھتریوں کو لاوڈ اسپیکر اور کیمروں کے نظام سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے سال 2014 میں مسجدالحرام کے صحن اور چھت کو بڑی بڑی چھتریوں سے ڈھانپنے کا منصوبہ بنایا تھا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

Related Posts