لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور اداکارہ ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔چھان بین شروع کردی گئی۔
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے،خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے اداکارہ ثناء فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین بھی شروع کر دی۔ ایف آئی اے سے اداکارہ کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء کے 5برسوں کے دوران بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
FBR after celebs now!https://t.co/5P5mxVezTD
— Parhlo (@parhlo) October 28, 2020