علمائے کرام عصر حاضر کے چیلنجوں سے خود کو ہم آہنگ کریں، علامہ راغب نعیمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء کرام عالمی چیلنجز پر گہری نظر رکھیں۔ اسلام کو درپیش مسائل کا حل دلائل سے پیش کر لوگوں کو گمراہ ہی سے بچایا جائے۔

دینی اساتذہ طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھارنے لانے کیلئے جدید اسلوب اپنائیں۔ دین کی ترویج و اشاعت اور تعلیم کے فروغ میں دینی اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دینی طلبہ دلفریب جذباتی نعروں میں آنے کے بجائے دین اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھیں۔ آئندہ سال جامعہ نعیمیہ میں درس نظامی سے دو نئے جدید پروگرام شروع کئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے آباء و اجداد سے چلی آنے والی اونٹوں کی زبان عالمی ورثہ قرار

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں امتحانی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا محبوب احمد چشتی، مفتی ندیم قمر (جامعہ فاطمیہ)، علامہ شبیر احمد امدادی (جامعہ ام اشرف جمال)، علامہ نذر فرید القادری (جامعہ شہابیہ) مولانا محمد ارشد جاوید قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ نعیمیہ اور اس سے ملحقہ مدارس کی گزشتہ تعلیمی سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سالانہ امتحانات اور تقریبات کے حوالہ سے غور و غوض کیا گیا۔ آئندہ سال نئے جدید تعلیمی پروگرام کے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا اور نصاب کی تشکیل نو سمیت آئندہ سال کے تعلیمی و فلاحی اہداف کا بھی تعین کیا گیا۔ طریقہ تدریس کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے پر بھی مشاورت کی گئی۔ بی ایس اسلامک اسٹڈیز پروگرام شروع کرنے پر شرکاء کی طرف سے مفتی ندیم قمر نے ادارے کی سربراہ کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts