بھارتی خاتون ریسلر کے الزامات، ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے گرد گھیرا تنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی خاتون ریسلر کے الزامات، ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے گرد گھیرا تنگ
بھارتی خاتون ریسلر کے الزامات، ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے گرد گھیرا تنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی خاتون ریسلر کے ہراساں کرنے کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر بریج بھوشن سنگھ کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرد و خواتین پہلوانوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے طویل ملاقات کی جس میں انہیں مطالبات پورے کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کے صدر کو عہدے سے دستبردار ہونے کے لیے 24 گھنٹے دے دیئے گئے ہیں۔

بھارت کے انٹرنیشنل پہلوانوں نے فیڈریشن کے صدر بریج بھوشن سنگھ کے مس کنڈکٹ پر احتجاج شروع کر رکھا تھا جس میں ان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارتی خاتون ریسلر کا ایڈمنسٹریٹر اور کوچ پر جنسی زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر بریج بھوشن سنگھ پر پہلوانوں کی جانب سے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیا تھا۔

Related Posts