رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میڈرڈ:اسپین کے رافیل نڈال نے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رافیل نڈال نے فائنل میں ورلڈ نمبرون سربیا کے نواک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹنے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

اسپینش اسٹار رافیل نڈال کی جیت کا اسکور 5-7، 6-1 اور3-6 رہا، انہوں نے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین کے رافیل نڈال اپنی متاثر کن کارکردگی کے باعث متعدد ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں، انہوں نے کورونا وباء کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان اور ڈیرن سیمی کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Related Posts