سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسلام آباد میں عبایہ بیچنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسلام آباد میں عبایہ بیچنا شروع کردیا
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسلام آباد میں عبایہ بیچنا شروع کردیا

سابق پاکستانی گلوکارہ نے وفاقی دارالحکومت میں ڈیرے جما لیے، رابی پیرزادہ نے اسلام آباد میں عبایہ اور حجاب کی فروخت کا کاروبار شروع کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ عبایہ میری بہنیں ہاتھ سے بناتی ہیں۔ اسے پہننا بہت آسان ہے۔ نقاب، حجاب اور عبایہ بیلٹ کے ساتھ فرنٹ اوپن ہے۔ اسے کسی بھی سائز میں آرڈر کیاجاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کی وجہ سے دشمن پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ اپنی بنائی ہوئی تصویر خراب کرنے پر کورئیر سروس سے ناراض 

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ترکی کا دورہ کرنے کا اعلان 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپریل کے دوران اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرا اکاؤنٹ فرانس کے خلاف ٹویٹ پر معطل ہوچکا، جبکہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر بند

قبل ازیں 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں شوبز کی جعلی دْنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے جنوری کے دوران مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وہ محبت بھرے پیغامات شیئر کیے جو اْنہیں اْن کے چاہنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: شوبز کی جعلی دْنیا چھوڑ کر بہت مطمئن ہوں، رابی پیرزادہ

Related Posts