پی ایس ایل 7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 7 کا اہم میچ کھیلنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کے مابین ٹاس ہوا جو گلیڈی ایٹرز جیت گئے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کوئٹہ اور کراچی جب کہ دوسرا میچ شام سات بج کر 30 منٹ پر ملتان سلطانز اور اسلام آباد کے مابین ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کا میچ، پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

جیمز فالکنر کے الزامات کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کر لیا۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنزبناکر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔پہلے بیٹنگ کا مقصد ہی زیادہ رنز کرکے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالنا ہے۔ 

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم 200 سے زائد رنزکرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پلے آف میں ملتان، لاہور، پشاور پہلے ہی کوالیفائی کرچکیں، آج چوتھی ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے 2 میچز ہونگے۔

Related Posts