کوئٹہ: پاک فوج کی بروقت کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا ایکشن، 4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کا ایکشن، 4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: پاک فوج نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگردہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان میں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد کو مار ڈالا۔آپریشن بلیدہ کے علاقے میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آپریشن کی کارروائی کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور باردوی مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے، جبکہ 3جوان زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ 14 جولائی کو بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیاتھا، فائرنگ سے افسر سمیت 8 جوان بھی زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts