بلوچستان :لورالائی میں کمشنرآفس کے قریب پولیس پرحملہ،1اہلکارشید3زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان :لورالائی میں کمشنرآفس کے قریب پولیس پرحملہ،1اہلکارشید3زخمی
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کشمنر آفس کے قریب ایگل اسکواڈ پرخوکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کمشنرآفس کے قریب  ایگل اسکواڈ پرخودکش حملے میں  ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کوئٹہ روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو پولیس کے ایگل اسکواڈ نے روکا اسی دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تاہم 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں 1پولیس اہلکار غلام محمد شہید ہوئے جبکہ 3اہلکار زخمی ہوگئے،  زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لورالائی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے والے دن بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 3 افراد شہید ہو گئے تھے، شہید ہونےوالوں میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

26 ستمبر کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب اس وقت دھماکا ہوا تھا جب پولیس موبائل گشت پر تھی، دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کوئٹہ میں گزشتہ مارہ دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جہاں 16 اگست کو نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts