پروڈکشن آرڈرز سے متعلق فیصلہ قانون اوررولزکے مطابق کیا جائے گا، اسد قیصر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA Speaker plans to send 50 MNAs on foreign trips

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی  اسد قیصر نے زیر حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ قانون اور رولز کے مطابق کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے ایجنڈا اور دورانیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اپوزیشن نے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 اپوزیشن کے مطالبے پر اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ وہ پروڈکشن آرڈرز کے اجرا سے متعلق درخواستوں کا جائزہ  لیں گے۔ پروڈکشن آرڈرز سے متعلق قانون اور رولز کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 4 اکتوبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی، عوامی اہمیت کے حامل مسائل سمیت دیگر ملکی اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہونے کا معاملہ بھی  اٹھایا۔ اس پر اسپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ابھی قاسم سوری کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

Related Posts